Amreen khan

Add To collaction

میری یاد تم کو بھی آتی تو ھوگی

میری یاد تم کو بھی آتی تو ہوگی گذشتہ محبت ستاتی تو ہوگی

ادھوری محبت کی بسری کہانی کبھی دل کے ہاتھوں رُلاتی تو ہوگی

نہ جانے کہاں ہم نہ جانے کہاں تم یہ بچھڑوں کو قسمت ملاتی تو ہوگی

کہیں بھول سے مل نہ جائیں خدایا میری طرح تم بھی مناتی تو ہوگی

بس اتنا بتا دو کہ خوش ہو جہاں ہو نظر آئینے میں ملاتی تو ہوگی

زمانے کی طرح نہ شاید ہنسو تم میرے نام پر مسکراتی تو ہوگی

نہ تم جیت پائیں نہ ہم جیت پائے یہ صحرا نظر دبڑاتی تو ہوگی

عجب ہے یہ رشتہ ہمارا تمہارا ہنسی سی زمانے پہ آتی تو ہوگی

خلش سی جگر میں جگاتی تو ہوگی میری یاد تم کو بھی آتی تو ہوگی

   7
1 Comments

Reena yadav

20-Jun-2024 06:28 PM

👍👍

Reply